وشاکھاپٹنم 21۔ دسمبر (یو این آئی) 58 ویں آل انڈیا انگلش ٹیچرس کانفرنس ‘ 27 دسمبر سے 29 دسمبر تک ڈپارٹمنٹ آف انگلش آندھرا یونیورسٹی کے زیر اہتمام بعنوان انگلش اسٹیڈیز منعقد ہوگی ۔ پروفیسر نارائنا ہیڈ ڈپارٹمنٹ
آف انگلش نے آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس سال انگلش اسٹیڈیز ان انڈیا ( AESI) نے آل انڈیا انگلش ٹیچرس کانفرنس کا میزبان آندھرا یونیورسٹی کو بنایا ہے۔ اس سہ روزہ کانفرنس میں 350 مقالہ جات پر مباحث ہوں گے۔